in

سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کردیا

Saifullah Abro

تحریک انصاف کے رہنما سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

درخواست میں سیف اللہ ابڑو نے الیکشن ٹریبونل کا فيصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی۔ موقف اپنایا کہ الیکشن ٹریبونل نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا۔

درخواست میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قومی مفاد میں اہم امور انجام دیے اور میں ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا اترتا ہوں۔

سندھ ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

الیکشن ٹریبونل نےسیف اللہ ابڑوکوسینیٹ الیکشن سےروک دیا

واضح رہے کہ 22 فروری کو الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا تھا۔

ٹریبونل نے فیصلے میں کہا تھا کہ سیف اللہ ابڑو کے خلاف اپیل میں لگائے گئے اعتراضات ثابت ہوئے ہیں۔ سیف اللہ ابڑو ٹیکنوکریٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے ہیں۔

سیف اللہ ابڑو کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں درخواست غلام مصطفیٰ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیف اللہ نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے اور انکے اثاثوں میں اچانک کئی گنا اضافہ ہوا۔ دائر درخواست کے متن میں یہ بھی کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر نے سنے بغیر سیف اللہ کے کاغذات نامزدگی منظور کيے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں 1روزمیں کرونا کے1 ہزار196 نئےکیسزرپورٹ

پاکستان میں 1روزمیں کرونا کے1 ہزار196 نئےکیسزرپورٹ

عائشہ عمربھی ”پارٹی کلب”میں شامل

عائشہ عمربھی ”پارٹی کلب”میں شامل