نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ اس دوران 1 ہزار 196 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کی رپورٹ کےمطابق ایک روز میں کرونا کے باعث سب سے زیادہ پنجاب میں 32اورسندھ میں 8 اموات ہوئیں۔خیبرپختونخوامیں 7، آزاد کشمیر میں 2اوراسلام آباد میں 1 مریض کا کرونا وائرس سے انتقال ہوا۔کرونا سےمجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 708 ہوگئی۔ جبکہ اس دوران 38 ہزار453 ٹیسٹ کئےگئے۔
این سی او سی کےمطابق ملک میں کرونا کےفعال کیسزکی تعداد23 ہزار665 ہے۔صحت یاب ہونےوالوں کی تعداد5 لاکھ 38 ہزار207 ہے۔ملک بھر میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 74 ہزار 580 ہوگئی ہے۔
ادھراسلام آباد کے11 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کوکرونا ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔ شہر میں 6 ویکسینیشن سینٹرز فعال ہیں جب کہ اب تک 3 ہزار 781 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے۔ ضلعی محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ 11 ہزار 536 ہیلتھ ورکرز نے خود کو وفاق میں رجسٹرڈ کروایا ہے۔سی ڈی اے اسپتال کے 557،پمز اسپتال کے1017،پولی کلینک کے 306 ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے۔بارہ کہو رورل ہیلتھ کیئر میں 182، ترلائی 1 ہزار 331 ورکرز نے ویکسین لگوائی ہے۔فیڈرل جنرل اسپتال میں 388 ورکرزکوویکسین لگ چکی ہے۔