بدھ 24 فروری کی چند اہم خبروں کا احوال۔
وزيرآباد ميں ن ليگ کے جلسے میں مريم نواز ديگر قائدين کے ہمراہ 1 بجے خطاب کريں گی۔
چمن میں محکمہ صحت میں کام کرنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو کرونا ويکسين لگانے کا آغاز ہوگیا۔
این اے 75 ڈسکہ میں دوبارہ پولنگ سے متعلق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آج تک شواہد جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی۔
وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سری لنکا ميں موجود ہيں جہاں آج بھی اہم ملاقاتيں ہوں گی۔
اسلام آباد میں پتنگ بازی اور اس کی خرید و فروخت پر پابندی ہے۔ آج سے اسکے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔