ماں نے قتل کا اعتراف کرلیا
لاہور ميں ایک گھر میں آگ لگنے سے ہونیوالی 2 بچوں کی ہلاکت حادثہ نہيں بلکہ قتل نکلی جو کسی اور کی نہیں بلکہ مبینہ طور پر خود بچوں کی ماں کی کارروائی تھی۔
پولیس کے مطابق بچوں کی ماں تنزیلہ نے تفتيش کے دوران اپنے دونوں بچوں کو مارنے کا اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس انتہائی اقدام کا سبب اس کا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا تھا۔
مذکورہ واقعہ گزشتہ روز مانگا منڈی میں پیش آیا تھا جس میں کمرے میں لگی آگ نے 4 سالہ عبدالرحمان اور 2 سالہ فیضان کی زندگی کا چراغ گل کردیا تھا۔ تاہم زندہ بچ جانے والے 5 سالہ اذان نے جان بوجھ کر آگ لگانے کی واردات اپنی آنکھوں سے دیکھی تھی جس نے سارا واقعہ پولیس کو بتایا۔