مقتولین پیشی کے بعد واپس گھر جارہے تھے، پولیس
کھاریاں میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، ماں اور بيٹے سميت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولين عدالت سے پیشی کے بعد واپس جارہے تھے۔
کھاریاں کے منڈیر گاؤں میں نامعلوم کار سواروں نے دوسری کار پر فائرنگ کردی، واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں ماں اور بیٹا بھی شامل ہیں، مقتولین عدالت میں پیشی کے بعد گاؤں واپس جارہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کا تعلق ڈکر گاؤں سے ہے، مرنے والوں میں 50 سالہ پروین اور اس کا 33 سالہ بیٹا شامل ہیں ہیں، خاتون پر اپنے شوہر کے قتل کا الزام تھا۔
مقتولین کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں، پولیس نے واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔