in

وزیرستان میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، ترجمان پاک فوج

وزیرستان میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک، ترجمان پاک فوج

سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کارروائی کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر حسن عرف سجنا کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ کالعدم تنظیم کا دہشت گرد میر علی میں 4 خواتین سماجی کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حافظ گل بہادر گروپ کا کمانڈر حسن عرف سجنا مارا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق حسن گزشتہ روز میر علی میں گاڑی پر فائرنگ کرکے 4 خواتین سماجی کارکنوں کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور پر امن شہریوں پر دھماکا خیز مواد سے حملوں، اغواء برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دہشت گردوں کو بھرتی کرنے میں بھی ملوث تھا۔

سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار بھی قبضے میں لے لئے جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: مریخ پر امریکی گاڑی اترنے کے مناظر

ویڈیو: مریخ پر امریکی گاڑی اترنے کے مناظر

مجسمہ ساز نے اسلحے سے موسیقی کے آلات بناڈالے

مجسمہ ساز نے اسلحے سے موسیقی کے آلات بناڈالے