سری لنکن وزیراعظم نے استقبال کیا
وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں جہاں ان کے ہم منصب مہندا راجہ پکسا نے ان کا استقبال کیا اور وزیراعظم کو توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔
وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
کولمبو پہنچنے پر سری لنکن ہم منصب نے ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا ریڈکارپٹ استقبال کیا جبکہ وزیراعظم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں عمران خان کو توپوں کی سلامی دی گئی۔
استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھن بجائی گئی اور وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا جبکہ سری لنکن فوج کے دستوں نے بھی وزیراعظم کو سلامی دی۔