in

وزیرستان:4خواتین کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

وزیرستان:4خواتین کے قتل کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج

شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے میر علی میں 4 خواتین کے قتل کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشت گردی ( سی ٹی ڈی) تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ زخمی ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ زخمی ڈرائیور کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جو دستکاری اسکول کیلئے موٹر کار چلایا کرتا تھا۔ درج ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ 22 فروری بروز پیر کی صبح ساڑھے 9 بجے پیش آیا، جب میں خواتین کو لے کر دستکاری اسکول جا رہا تھا کہ ہماری گاڑی کو راستے میں روک کر گاڑی پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ سے میں شدید زخمی ہوا، جب کہ گاڑی میں سوار چاروں خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ مجھے مقامی افراد نے ٹی ایم کیو منتقل کیا۔ حملہ آور اپنے ساتھ ہمارے شناختی کارڈ، موبائل، اور دیگر سامان ساتھ لے گئے۔ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی۔ بلکہ مقتولین مقامی این جی او کے دستکاری اسکول میں کام کرتی تھیں۔

متن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ ملزمان نقاب پوش تھے۔ آئے روز این جی او اور دیگر سرکاری اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ ہوتی رہتی ہے۔ یہ واقعہ دہشت گردی کا ہے اور دہشت گرد تنظیم وزیرستان میں امن و امان کو خراب کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے کیلئے یہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے تمام سرکاری اور نیم سر کاری تنظیموں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں، جب کہ اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔  خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 4 خواتین کو اس وقت ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ گھر سے گاڑی میں دستکار اسکول کیلئے روانہ ہوئی تھیں۔ جاں بحق تمام خواتین کا تعلق بنوں سے تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن لانچ کیا ہے تاہم حملہ آوروں کا کوئی پتا نہ چل سکا۔ تاحال کسی دہشت گرد تنظیم کی جانب سے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دریائے ستلج پر کشتیوں کا پل

دریائے ستلج پر کشتیوں کا پل

ملک گیر پاور بریک ڈاؤن: گدوپاورپلانٹ انتظامیہ ذمہ دارقرار

ملک گیر پاور بریک ڈاؤن: گدوپاورپلانٹ انتظامیہ ذمہ دارقرار