in

عمران خان دورہ سری لنکا پر روانہ

عمران خان دورہ سری لنکا پر روانہ

وزیراعظم عمران خان مختصر وفد کے ہمراہ  2 روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے۔ پاکستانی وزیراعظم کے سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کی منسوخی کی بھی متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ عمران خان سری لنکن وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا کی دعوت پر 23 سے 24 فروری تک سری لنکا کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے میں کچھ وفاقی وزرا اور سینیر حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد عمران خان کا یہ پہلا سری لنکا کا دورہ ہے۔ عمران خان اپنے دورے میں سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپاکسا اور وزیراعظم مہیندا راجاپاکسا سے بھی ملاقات کریں گے۔

اہم دورے میں تجارت اور سرمایہ کاری، صحت اور تعلیم، زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع اور سیکیورٹی، ثقافت اور سیاحت کے معاملات پر دوطرفہ تبادلہ خیال ہوگا، جب کہ اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی رابطوں کو مزید بڑھانے کے لیے سری لنکا- پاکستان دوستی ایسوسی ایشن کا اعلان کیا جائے گا۔ عمران خان ایک مشترکہ تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شریک ہوں گے، جب کہ دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے سری لنکا کے دورے سے قبل ہی سری لنکا کے مقامی میڈیا پر ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ پاکستان کے وزیراعظم کا سری لنکا کی پارلیمان سے خطاب کا منصوبہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان کی جانب سے سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کے وزیر اعظم نے سری لنکن پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے تو اس سے سری لنکا اور بھارت کے درمیان تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ تھا۔

یاد رہے کہ سری لنکا اور بھارت کے تعلقات میں تناؤ اور تلخیاں مزید اس وقت پیدا ہوئیں، جب سری لنکا نے بھارت کی سرحد کے قریب اپنے شمالی جزیروں میں چین کو توانائی کے دوبارہ قابل استعمال بنانے کا منصوبہ شروع کرنے کی اجازت دی جو بھارت کیلئے بڑا سیکیورٹی رسک سمجھا جا رہا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالی وڈ فلم ‘پی کے’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

بالی وڈ فلم ‘پی کے’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

کپل شرما نے تصاویر کھینچنے پر فوٹو گرافرز کو گالی دے دی

کپل شرما نے تصاویر کھینچنے پر فوٹو گرافرز کو گالی دے دی