ہزاروں سے لاکھوں روپےتک کےاخراجات
کبوتربازی اب شوق سے زیادہ فن کی صورت اختیار کرگیا ہے۔ شہروں میں ایسےکئی علاقےہیں جہاں لوگوں نےگھروں کی چھت پر کئی کئی سو کبوتر پال رکھے ہیں۔
پاکستان میں کبوتر اب صرف دل بہلانے کیلئے ہی نہیں رکھےجاتےہیں بلکہ ان کےمقابلے بھی ہوتےہیں۔پاکستان میں 3 اقسام کےمقابلے ہوتےہیں جن میں گولہ کبوتر، کابلی کبوتر اور ریسرز کبوتربہت مقبول ہیں۔کبوترکو تربیت دینا آسان نہیں ہوتا اورپھر مقابلے کیلئے انہیں تیارکرنا بھی فن ہے۔ کبوتروں کی تربیت میں ان کی نفسیات اور بھوک کا زیادہ عمل دخل ہے۔
کبوتراگرمقابلے میں کسی اور کےپاس گرجائےتوپھرسمجھا جاتاہے کہ تربیت میں کمی رہ گئی ہے۔ کبوتروں کوطاقتور بنانے کیلئے میوہ جات اوراسپیشل خوراک دی جاتی ہے۔