in

اسامہ ستّی قتل کیس:جےآئی ٹی،جوڈیشل انکوائری رپورٹ پیش کرنےکیلئے درخواست

IHC afp

اسامہ ستّی قتل کیس میں مدعی مقدمہ نے جے آئی ٹی اور جوڈیشل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

مدعی مقدمہ ندیم یونس نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پولیس کو چالان کے ساتھ رپورٹس بھی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ چیف کمشنر نے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن اور جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ دونوں رپورٹس مقدمے کے چالان کے ساتھ منسلک کر کے جمع کروائی جائیں۔

اسامہ ستّی قتل کیس: ملزمان پر فردجرم کیلئے تاریخ مقرر

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اور چیف کمشنر سے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا تھا۔ عدالت نے ملزمان پر فرد جرم کے لیے 5 مارچ کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنےکانوٹیفکیشن معطل

پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنےکانوٹیفکیشن معطل

میکال ذوالفقارکا ٹی وی چینلزسے شکوہ

میکال ذوالفقارکا ٹی وی چینلزسے شکوہ