in

منڈی بہاءالدین کاڈی ایچ کیو اسپتال 17سال بعد فعال

منڈی بہاءالدین کاڈی ایچ کیو اسپتال 17سال بعد فعال

منڈی بہاءالدین میں 73کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ڈسڑکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال 17سال بعد فعال ہوگیا۔

منڈی بہاءالدین میں تعمیر ہوئے نئے ڈی ایچ کیو میں 268نئے بیڈز پر مشتمل ہے جبکہ پرانے اسپتال سے اسٹاف اور سامان کو منتقل کردیا گیا ہے۔

شہر کے وسط میں واقع اولڈ ڈی ایچ کیو اسپتال کی عمارت میں صرف گائنی وارڈ رہ گیا ہے جبکہ ایمرجنسی اور اسپتال کی شہر سے دور منتقلی سے شہر کی بڑی آبادی فوری طبی امداد اور علاج معالجے کی سہولت سے محروم ہوگئی۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو کا کہنا ہے کہ 2004 کا پراجیکٹ تھا جو کہ ایک پیری فری کا پائلٹ پراجیکٹ تھا ناروال کی طرح کا 2009 میں اس پر کام شروع ہوا جبکہ2011 میں تقریبا مکمل ہوا۔

شہر سے اسپتال کی منتقلی پر شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ بھی اچھا ہے لیکن شہر سے باہر ہے جو ڈی ایچ کیو شہر میں بند ہوا اسے بھی چلاتے رہنا چاہیے تھا۔

شہر کے مختلف مقامات پر شہریوں کی جانب سے اسپتال بچاؤ تحریک کے احتجاجی بینر لگا دیے گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے نئے اسپتال کا فعال ہونا خوش آئند ہے لیکن اولڈ ڈی ایچ کیو اسپتال کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا 

حکومت نے پٹرول کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا 

ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل کب لانچ ہوگا اور قیمت کیا ہوگی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل کب لانچ ہوگا اور قیمت کیا ہوگی؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا