in

پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنےکانوٹیفکیشن معطل

پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنےکانوٹیفکیشن معطل

لاہورہائیکورٹ نےپنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنےکا نوٹیفکیشن معطل کرتےہوئےپنجاب حکومت سے جواب مانگ لیا ہے۔

پیرکولاہورہائیکورٹ نےاظہررشید سمیت دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست میں پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنے کے اقدام کوچیلنج کیا گیا۔

درخواست گزاروں کےوکیل صفدرشاہین پیرزادہ نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے4 فروری کو نوٹیفکیشن جاری کرکے صوبے بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کو تحلیل کردیا اورقانون کے تحت اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع بھی نہیں دیا گیا۔

وکیل کے مطابق موقف سنے بغیر نوٹیفکیشن کے ذریعے عہدوں سے ہٹانا  قانون کے منافی ہے اور پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن آئین اور قانون میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے بھی خلاف ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ چیئرمین سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے عہدے سے ہٹانے کا اقدام کالعدم قراردیا جائے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیرستان:این جی او کی گاڑی پر فائرنگ،4 خواتین قتل

وزیرستان:این جی او کی گاڑی پر فائرنگ،4 خواتین قتل

IHC afp

اسامہ ستّی قتل کیس:جےآئی ٹی،جوڈیشل انکوائری رپورٹ پیش کرنےکیلئے درخواست