in

وزیرستان:این جی او کی گاڑی پر فائرنگ،4 خواتین قتل

وزیرستان:این جی او کی گاڑی پر فائرنگ،4 خواتین قتل

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 خواتین کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی گئی چاروں خواتین مقامی این جی او صبا ون کیلئے کام کرتی تھیں، جو علاقے کی خواتین سے ملاقات کیلئے جا رہی تھیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور خواتین کو قتل کرنے کے بعد ان کے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

حملے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، جسے فوری طبی امداد، جب کہ لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو اسپتال میر علی منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں ائی پی کے قریب پیش آیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

جاں بحق خواتین اور زخمی ڈرائیور کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

میں نے اپنے والد کو کہا کہ اگر آپ مجھے تھپڑ ماریں گے تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی اور۔۔کنگنا رناوت نے ماضی کاانتہائی حیران کن واقعہ سنا دی 

میں نے اپنے والد کو کہا کہ اگر آپ مجھے تھپڑ ماریں گے تو میں بھی آپ کو تھپڑ ماروں گی اور۔۔کنگنا رناوت نے ماضی کاانتہائی حیران کن واقعہ سنا دی 

پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنےکانوٹیفکیشن معطل

پنجاب میں سبزی فروٹ مارکیٹ کمیٹیوں کوتحلیل کرنےکانوٹیفکیشن معطل