قاتل اورمقتولین رشتہ دار ہیں
پشاور کےعلاقے سربند لنڈی اخون احمد میں فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد قتل کردئیے گئے۔
پشاورپولیس کےمطابق پیرکوہونےوالےاس واقعے میں بھتیجے نے فائرنگ کرکے اپنے رشتہ داروں کوقتل کردیا۔ واقعہ 3 مرلے کے گھرکے تنازع پرہوا۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گھر میں ہی پیش آیا۔ گھر کا سربراہ کرم شاہ علاقےمیں چھولے فروش جب کہ ان کا بیٹا زبیر ویلڈنگ اورمستری کا کام کرتا تھا۔
ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے اور گرفتاری کے لیے چھاپےمارے جارہے ہیں۔