in

آج کی اہم خبر:میجرجنرل افتخار چوہدری نئے ڈی جی رینجرزتعینات

آج کی اہم خبر:میجرجنرل افتخار چوہدری نئے ڈی جی رینجرزتعینات

ذیل میں آج ہونے والی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت آج پھر ہوگی۔

ایف اے ٹی ایف کا 3 روزہ ورچوئل اجلاس آج سے شروع ہوگا۔ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کیخلاف پاکستان کی کوششوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ عالمی مالیاتی نظام کی نگرانی پرکرونا کے منفی اثرات پر بھی غور ہوگا۔

ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مذہبی تہوار “ساکا” کا آٰغاز ہوگیا۔ 100 سالہ تقریب میں شریک افراد کيليے سيکيورٹی کے سخت انتظامات کيے گئے ہيں۔

اپوزيشن رہنما سندھ حلیم عادل شیخ کو سينے کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کرديا گيا۔

فیشن پاکستان ویک کا آج تيسرا روز ہے۔ دیدہ زیب ملبوسات کی خوبصورتی نے دیکھنے والوں کے دل چرا لئے۔

میجر جنرل افتخار چوہدری کو ڈی جی رینجز سندھ تعینات کردیا گیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’میں اس ٹیم کی بھابھی ہوں‘ اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے دلچسپ بات بتادی

’میں اس ٹیم کی بھابھی ہوں‘ اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے دلچسپ بات بتادی

کرینہ کپورکے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش

کرینہ کپورکے یہاں دوسرے بچے کی پیدائش