سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں زمین کے تنازع پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
واقعہ تحصیل پسرور کے علاقے کلاسوالہ میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق بھتیجے نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے چچا ذوالفقار، اسکے بیٹے حسن اور کزن ماجد کو قتل کر ديا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کرد ی جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔