لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ ایل سی سی اے گراؤنڈ واگزار کروا لیا۔
انتظامیہ کے مطابق 51 کنال جگہ کو مقامی کرکٹ کلب سے واگزار کروایا گیا جبکہ زمین کی مالیت 8 ارب روپے سے زائد ہے۔
گرؤانڈ سے قبضہ چھڑوا کر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ( کے پریکٹس سیشن اس گراؤنڈ میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ ملک میں پی ایس ایل 2021 کے میچز کا آغاز 20 فروری سے شروع ہوگیا ہے۔ ایونٹ کے تمام میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔