in

جس پریذائیڈنگ افسر نے بکنے سے انکار کیا،وہ ویڈیومیرے پاس ہے،مریم

جس پریذائیڈنگ افسر نے بکنے سے انکار کیا،وہ ویڈیومیرے پاس ہے،مریم

پہلے معلوم ہوتا تو خود یہ سیٹ انہیں دیدیتے

مریم نواز شریف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس وہ ویڈیوز موجود ہیں جس میں الیکشن کمیشن کے پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ انہیں ایک گاڑی میں کچھ لوگ لینے آئے، جنہوں نے انہیں الیکشن کمیشن کے دفتر جانے سے روکا۔

سیالکوٹ کے حلقہ ڈسکہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمنی الیکشن میں 2 قیمتی جانیں چلی گئیں، وہاں کی عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی ہے۔ ڈسکہ کے عوام نے ووٹ کو عزت دی ہے۔ میں دسکہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنے وہاں جا رہی ہوں۔ ڈسکہ کی عوام نے آخری لمحوں تک اپنے ووٹوں پر پہرہ بھی دیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ میں ہونے والے الیکشن میں پریذائیڈنگ افسران نے بکنے سے انکار کر دیا۔ کل ویڈیو سامنے آئی جس میں پریذائیڈنگ افسر نے بکنے سے انکار کیا۔ وہ ویڈیوز میرے پاس ہے۔ وہ افسر یہ بات کر رہا ہے کہ کچھ لوگ گاڑی میں بیٹھ کر آئے اور کہا کہ آپ کو الیکشن کمیشن کی گاڑی میں بیٹھ کر نہیں جانا ہے۔ گاڑی میں سوار ان افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ کو ووٹ کے ڈبے لیکر ہمارے ساتھ جانا ہے، جس پر پریذائیڈنگ افسر نے ان سے سوال کیا کہ آپ لوگ کون ہیں؟۔ ان ویڈیوز سے تو یہ لوگ اب کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ میں تو اب عمران خان ووٹ چور کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ آٹا چور، گیس چور، بجلی چور اور ووٹ ہیں۔ پی ٹی آئی کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں، ان کاشیرازہ بہت جلد بکھرے گا۔ یہ بدترین ریاستی دہشت گردی کے باوجود ڈسکہ سے ہارے اور بے نقاب ہوئے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کم کارڈیشین نے شوہر سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کر دیا

کم کارڈیشین نے شوہر سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کر دیا

این اے221 تھرپارکرالیکشن: شکایات کیلئے سیل قائم

این اے221 تھرپارکرالیکشن: شکایات کیلئے سیل قائم