in

کراچی:فرسٹ ایئرکی لڑکی کاکینگ ریپ،نامزدملزمان کلیئر قرار

کراچی:فرسٹ ایئرکی لڑکی کاکینگ ریپ،نامزدملزمان کلیئر قرار

کراچی میں ایک ہفتہ قبل فرسٹ ایئر کی طالبہ کے کینگ ریپ میں نامزد ملزمان کو پولیس نے کلیئر قرار دے دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات میں اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ جن لڑکوں کو کینگ ریپ کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا، وہ اس واقعہ میں ملوث نہیں تھے۔

پولیس کے مطابق ڈیجیٹل شواہد کی روشنی سے بھی اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ لڑکی کے اغوا کے دعوے میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن حدید سے تعلق رکھنے والی لڑکی کو رواں ماہ 9 فروری کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ کالج جا رہی تھی۔ بعد ازاں لڑکی وقوعہ کے اگلے روز ڈیفنس پولیس کو سڑک کنارے ملی، جس کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس کو لڑکی اور حادثے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

واقعہ کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تین لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مقدمہ درج کرنے کے چند گھنٹوں میں ہی پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار کیا۔

واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ایسٹ زون کے انسپکٹر جنرل پولیس نعمان صدیقی نے 7 اراکین پر مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی، جس میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر، ایس ایس پی ملیر انویسٹیگیشن ، ایس پی ملیر اور ہائی رینکنگ خاتون افسر شامل تھیں۔

سماء ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو میں تحقیقاتی ٹیم میں شامل ممبر نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے حادثے اور دیگر مقامات کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے، جب کہ بازیابی اور اغوا کے مقامات کا بھی فرانزک کیا گیا ہے۔ کیس میں نامزد ملزمان اور لڑکی کا کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر بھی بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ملزمان کے ڈی این اے بھی فرانزک جانچ کیلئے لیبارٹری کو ارسال کیے گئے، جب کہ اغوا کے مقام پر موجود عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کا اپنے دعویٰ میں کہنا ہے کہ اغوا کے مقام سے حاصل شدہ سی سی ٹی وی ویڈیو اور عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کو اغوا نہیں کیا گیا تھا، بلکہ لڑکی خود رکشہ لے کر اپنی مرضی سے گئی تھی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ درج کی گئی ایف آئی آر میں لڑکی کے والد کے کہنے پر ان 3 لڑکوں کے ناموں کو شامل کیا گیا تھا، تاہم ڈی این اے رپورٹ کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نامزد ملزمان کینگ ریپ میں ملوث نہیں تھے، جب کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد پتا چلا ہے کہ لڑکے واردات والے روز لڑکی کیساتھ رابطے میں نہیں تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ایس ایل 2021: خراب کارکردگی کے باوجود قلندر زلمی کیخلاف فیورٹ قرار

پی ایس ایل 2021: خراب کارکردگی کے باوجود قلندر زلمی کیخلاف فیورٹ قرار

کم کارڈیشین نے شوہر سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کر دیا

کم کارڈیشین نے شوہر سے علیحدگی کیلئے مقدمہ دائر کر دیا