in

ڈسکہ ضمنی انتخاب:پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ کا ملزم گرفتار

ڈسکہ ضمنی انتخاب:پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ کا ملزم گرفتار

سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ میں جمعہ 19 فروری کو ہونے والے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام حمزہ بٹ ہے، جب کہ دیگر 2 نامزد ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرالی ہے۔ ایس ایچ او کے مطابق دیگر نامز دونوں ملزمان مفرور ہیں۔

دوسری جانب ڈسکہ الیکشن میں امیدوار کی کامیابی سے متعلق پی ٹی آئی اور ن ليگ کی کامیابیوں کے دعوے بھی سامنے آگئے ہیں۔ دونوں جانب سے پارٹیوں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا ہے، تاہم اصل امیدوار کی جیت کا اعللان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا جائے گا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے اختتام پر پريزائیڈنگ افسران کے بہت دير سے آنے پر این اے پچھتر کے نتائج روک ليے گئے۔ ڈسٹرکٹ ريٹرننگ افسر نے ابتدائی رپورٹ میں پولیس اور مقامی انتظامیہ کو ناکام قرار ديا۔

صوبائی اليکشن کمشنر نے 20 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج میں گڑبڑ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اليکشن کميشن کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈسکہ کے نتائج یا دوبارہ انتخاب سے متعلق فیصلہ 23 فروری بروز منگل کو ہوگا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ویڈیو: تھرپارکر میں مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی

ویڈیو: تھرپارکر میں مشتعل افراد نے پولنگ اسٹیشن کو آگ لگا دی

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہو گئی بیٹا ہے یا بیٹی ؟ بالی ووڈ سے سب سے بڑی خبر آ گئی 

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش ہو گئی بیٹا ہے یا بیٹی ؟ بالی ووڈ سے سب سے بڑی خبر آ گئی