in

آج کی اہم خبر:مریم نواز سیالکوٹ جائیں گی

آج کی اہم خبر:مریم نواز سیالکوٹ جائیں گی

ذیل میں آج کی اہم خبروں کا احوال آپ کیلئے دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے ڈسکہ میں جاں بحق کارکنان کے گھر جانے کا اعلان کرتے ہوئے ن لیگ کو چیلنج کردیا کہ آئیں اور دیکھیں گھیراؤ کس کا ہوتا ہے۔ ن لیگ نے چیلنج قبول کرلیا۔ مریم نواز آج دیگر رہنماؤں کے ہمراہ سیالکوٹ جائیں گی۔

سینیٹ کے الیکشن،رابطوں میں تیزی۔ اتحادیوں کی اہم بیٹھک آج کراچی میں لگے گی۔ پی ٹی آئی وفد ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقات کرے گا۔ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات پر مشاورت کریں گی۔

آج دو ميچز کھيلے جائيں گے ۔۔ لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمي سے ہوگا ۔۔ اسلام آباد يونائيٹڈ ملتان سلطانز سے پنجہ آزمائی کريں گے

سکھ تہوار ساکاکی 100 سالہ تقریبات ننکانہ صاحب میں جاری۔

ڈیرہ غازی خان کے بازار ميں ملزم کی اندھا دھند فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور مارا گیا۔

سيکيورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن۔ 2 شدت پسند ہلاک، فائرنگ کے تبادلے ميں ايک جوان شہيد۔ آئی ايس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ سميت سنگين جرائم ميں ملوث تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حلقہ این اے 221 پر ضمنی انتخاب: متعدد پولنگ اسٹیشنز پر کشیدگی

حلقہ این اے 221 پر ضمنی انتخاب: متعدد پولنگ اسٹیشنز پر کشیدگی

شادی سے انکار:لڑکے نے لڑکی کو ٹرین کے آگے پھینک دیا

شادی سے انکار:لڑکے نے لڑکی کو ٹرین کے آگے پھینک دیا