نيب افسران کی طلبی کيوں ممکن نہیں
ڈپٹي چيئرمين سينيٹ سليم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ نيب کا احتساب کيوں نہيں ہوسکتا اور نيب افسران کی طلبی کيوں ممکن نہیں۔
جمعہ کوسينيٹ اجلاس سے خطاب کرتےہوئے ڈپٹی چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ ہمارے ٹیکس ريٹرن نکالنے ميں تو نيب استاد ہے،ہم ان کے ٹیکس ريٹرن کيوں نہيں منگواسکتے۔ انھوں نے سوال کیا کہ اگر چيئرمين سینیٹ کو کوئی بليک ميل کررہا ہے تو ايوان کو بتائيں۔
ڈپٹی چئیرمین نے مزید سوال کیا کہ حکومت کوچيئرمين نیب کوبلانےمیں کیا مسئلہ ہےاورحکومت نيب کااحتساب کيوں نہيں کرسکتی؟۔
ڈپٹی چيئرمين سينيٹ نے دو ٹوک کہا کہ جب تک نیب والےاثاثےڈکلیئرنہیں کريں گے،جدوجہدچلتی رہےگی۔