in

کرونا ایک حقیقت یا فسانہ، ماہرین کی رائے

کرونا ایک حقیقت یا فسانہ، ماہرین کی رائے

عوام کا کچھ حصہ اسے ڈرامہ سمجھتا ہے

دنیا کے مختلف ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس لوگوں کو متواتر متاثر و ہلاک کر رہا ہے، جس کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا دشمن ہے جو کبھی بھی حملہ آور ہوسکتا ہے اور اس کے چمٹ جانے کے بعد علاج بھی خاصا مشکل ہوتا ہے لیکن دوسری جانب عوام کی ایک بڑی تعداد ایسی ہے جو اب بھی اسے ایک ڈرامہ اور جھوٹی کہانی سمجھتی ہے۔

پاکستان میں روزانہ درجنوں افراد اس وائرس کے باعث زندگیاں ہار رہے ہیں اور ہزاروں بیمار پڑ رہے ہیں لیکن عوام کو اس کی ہلاکت خیزی کا ادراک نہیں ہورہا، جس پر ڈاکٹرز بھی متفکر ہیں۔

اس حوالے سے جب سماء نے شہریوں سے بات کی تو ایک بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں ہوسکتا ہے کرونا ہو لیکن یہاں پاکستان میں تو پتہ نہیں ہے بھی یا نہیں۔ کچھ افراد نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں فی الحال تو کرونا نہیں ہے اور نہ ہی کسی کو ہوتے دیکھا ہے۔

ماہر سرجن ڈاکٹر يوسف کا کہنا ہے کہ کوئی مانے يا نہ مانے  کوویڈ 19 ایک حقیقت ہے اور دیگر عوام کے علاوہ یہ وباء ملک بھر میں اب تک 188 ڈاکٹروں کی بھی جان لے چکی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بھارتی فوجی بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کے بخار میں مبتلا

بھارتی فوجی بھی ’پاوری ہورہی ہے‘ کے بخار میں مبتلا

براہ راست نشریات کے دوران رپورٹر کو لوٹ لیاگیا

براہ راست نشریات کے دوران رپورٹر کو لوٹ لیاگیا