ڈپلومیسی فٹ بال لیگ کا آغاز ہوگیا
کھلاڑیوں کو کسی بھی ملک کا سفیر کہا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو دکھاتے ہیں فٹ بال کا ایک ایسا میچ جس میں حقیقی سفارتکار ہی کھلاڑی بن گئے۔
اسلام آباد میں ڈپلومیسی فٹ بال لیگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں مختلف ممالک کا سفارتی عملہ ٹیموں میں شامل، لیگ میں مختلف ممالک کی 6 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا جس سے ملک میں کھیلوں کے میدان آباد ہونگے۔
فٹبال لیگ کے آرگنائزر مبشر کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں ایمبیسی ڈپلومیٹس اور انکا لوکل اسٹاف پارٹیسپیٹ کررہا ہے، لیگ کا مقصد سفارتکاروں کو ہیلتھی ایکٹیوٹی فراہم کرنا ہے۔
ایونٹ میں جرمنی، برازیل، سعودی عرب، قازقستان اور یورپی ممالک کے سفارتی عملے پر مشتمل ٹیمیں لیگ کا حصہ ہیں۔