شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے ملک خیل میں گزشتہ رات انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے 2 دہشت گردوں میں شدت پسند کمانڈر رحمت عرف خالد بھی شامل ہے جبکہ شہید سیکیورٹی اہلکار کا نام شہزاد رضا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق رحمت بم بنانے کا ماہر اور 2009ء سے سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بڑی مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔