in

ڈیرہ غازی خان: فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان: فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے مبینہ حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کے مطابق پُل شیخانی کے مین بازار میں اچانک ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔

پولیس کی جوابی کارروائی میں مبینہ حملہ آور مارا گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی جو نواحی علاقے پتی سلطان لاشاری کا رہائشی تھا۔

عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور آدھے گھنٹے تک فائرنگ کرتا رہا مگر پولیس وقت پر نہ پہنچی، علاقہ تھانے سے صرف 2 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔ شہریوں کے مطابق تمام افراد کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے واقعہ دہشتگردی ہے یا قبائلی دشمنی ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، تمام پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لوہاری گیٹ پولیس نے 4جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

لوہاری گیٹ پولیس نے 4جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 122رنز کا ہدف دیدیا

گلیڈی ایٹرز نے کنگز کو 122رنز کا ہدف دیدیا