in

فواد چوہدری کا ڈسکہ میں تحریک انصاف کی جیت کا دعویٰ

فواد چوہدری کا ڈسکہ میں تحریک انصاف کی جیت کا دعویٰ

وفاقی وزير فواد چوہدری نے ڈسکہ ميں تحريک انصاف کی جيت کا دعویٰ کرديا۔ ٹويٹر پر پی ٹی آئی کے علی اسجد کو مبارکباد ديتے ہوئے مطالبہ کيا کہ اليکشن کميشن فوری طور پر نتيجے کا اعلان کرے، صبر کو نہ آزمايا جائے احترام قانون کا ہوگا ’’ن‘‘ کا نہيں۔

این اے 75 ڈسکہ میں جمعہ کو ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی، جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلہ متوقع تھا، دوران پولنگ دونوں جماعتوں کے کارکنان میں تصادم ہوا، فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی کی کامیابی کا دعویٰ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جیت کی مبارکباد بھی دیدی۔

ان کا کہنا تھا کہ اليکشن کميشن فوری طور پر نتيجے کا اعلان کرے، صبر کو نہ آزمايا جائے، احترام قانون کا ہوگا “ن” کا نہيں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

امریکا:سوا کروڑسےزائد شہری تالاب کاپانی پینے پر مجبور

امریکا:سوا کروڑسےزائد شہری تالاب کاپانی پینے پر مجبور

لوہاری گیٹ پولیس نے 4جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا

لوہاری گیٹ پولیس نے 4جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کرلیا