in

ڈسکہ این اے 75: الیکشن کمیشن نے نئاتج روک دیئے

ڈسکہ این اے 75: الیکشن کمیشن نے نئاتج روک دیئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 75 پر تنازعہ بڑھنے پر نتائج روکنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے نتائج روکنے کا حکم ن لیگ کی درخواست پر کیا گیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حلقے کے حتمی نتائج کا اعلان ای سی پی کرے گی۔

قبل ازیں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار نے چيف اليکشن کمشنر کو خط لکھ کر استدعا کی تھی کہ حلقے کے نتائج میں دھاندلی ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن ںوٹس لے اور نتائج روکے۔

ابتدا میں قومی اسمبلی کے حلقہ اين اے 75 ڈسکہ کے نتائج تاخير کا شکار رہے۔ کئی پولنگ اسٹيشنز کا عملہ رزلٹ ليکر ريٹرننگ آفيسر کے پاس نہيں پہنچ سکا۔ تاہم رات بھر انتظار کے بعد عملہ صبح پہنچنا شروع ہوئے۔ جس پر ن ليگ کے سيکريٹری جنرل احسن اقبال نے اظہار تشويش کا اظہار کیا، جب کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن ليگ کی جيت کی خبر غلط ہے، دھند کی وجہ سے نتائج ميں تاخير ہو رہی ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 19 فروری کو ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے موقع پر مخالفین جماعت کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے اور ہاتھائی بعد ازاں فائرنگ میں تبدیل ہوگئی۔ ہنگامہ خيزی اتنی بڑھی کہ گولياں چلنے سے 2 افراد جاں بحق، جب کہ 7 زخمی ہوئے۔

واقعہ پر اليکشن کميشن نے فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرکے 22 فروری تک رپورٹ پيش کرنے کی ہدايت کی۔

واضح رہے کہ جمعہ 19 فروری کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں این اے 75 ڈسکہ (سیالکوٹ)، این اے 45 کرم، پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے، وزیر آباد، نوشہرہ کی دو صوبائی سیٹوں پر میدان مار لیا۔

کرم کی جے یو آئی کی قومی اسمبلی کی نشست تحریک انصاف نے جیت لی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شیخ رشید کے جاتے ہی درجن بھر ریل گاڑیاں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ اہم قدم اٹھا لیا گیا

شیخ رشید کے جاتے ہی درجن بھر ریل گاڑیاں نجی شعبے کے سپرد کرنے کا فیصلہ اہم قدم اٹھا لیا گیا

پی ایس ایل:بائیوسیکورببل توڑنےپرکھلاڑی اورآفیشل کوقرنطینہ کی ہدایت

پی ایس ایل:بائیوسیکورببل توڑنےپرکھلاڑی اورآفیشل کوقرنطینہ کی ہدایت