لیگی کارکنان نے ایک شخص پکڑ لیا
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیرآباد کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کی ویڈیو جاری کردی ہے۔ لیگی کارکنان نے ووٹوں کا تھیلہ لیکر بھاگنے والے شخص کو پکڑ لیا۔
مریم نواز نے ٹوئٹر پر متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ووٹوں سے بھرا تھیلہ لیکر بھاگ رہا ہے اور لیگی کارکنان اس کا پیچھا کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمارے کارکنان نے پریزائیڈنگ افسر کو ووٹ کے تھیلے لیکر بھاگتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ مذکورہ پریزائیڈنگ آفیسر کی ڈیوٹی ورچوئل یونیورسٹی پولنگ اسٹیشنز پر تھی جبکہ تھیلے کا سیل بھی ٹوٹا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ رنگے ہاتھوں گرفتار شخص کو حراست میں لیا گیا ہے اور مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی موقع پر موجود ہیں۔ ایسے نہیں چھوڑیں گے، 2018 میں جو ہوگیا سو ہوگیا، اب نہیں ہوگا۔