in

الیکشن کمیشن کاپُرتشدد واقعات اور دھاندلی سے متعلق ویڈیو کانوٹس

الیکشن کمیشن کاپُرتشدد واقعات اور دھاندلی سے متعلق ویڈیو کانوٹس

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں پرتشدد واقعات اور بیلٹ پیپر سے بھرے بیگ سے متعلق ویڈیو کے معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

پنجاب کے دو حلقوں این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کے دوران فائرنگ سے 2 سیاسی کارکن جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پرتشدد واقعات بھی رونما ہوئے جس کے باعث کئی مقامات پر پولنگ روکنا پڑی جبکہ علاقے میں بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد بھی گشت کرتے رہے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 75 ضمنی الیکشن میں ناخوشگوار واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب 22 فروری تک تفصیلی رپورٹ پیش کریں، چیف الیکشن کمشنر نے 23 فروری کو معاملے پر اہم اجلاس بھی طلب کرلیا۔

دوسری جانب مریم نواز کی جانب سے دھاندلی کے الزامات پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ایک شخص کو بیلٹ پیپرز سے بھرے بیگز لے جاتے ہوئے دکھایا گیا۔

ای سی پی نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ریٹرننگ آفیسر گوجرانوالہ کو سخت ترین کارروائی کا حکم دیا ہے ساتھ ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واقعے سے متعلق تمام تفصیلات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ فتحیاب ہوگیا، نوازشریف

ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ فتحیاب ہوگیا، نوازشریف

ڈسکہ میں ہلاکتوں کے ذمہ دار راناثناء ہیں،فردوس عاشق اعوان

ڈسکہ میں ہلاکتوں کے ذمہ دار راناثناء ہیں،فردوس عاشق اعوان