in

میری جیت نوازشریف کے بیانیہ کی فتح ہے، اختیارولی

میری جیت نوازشریف کے بیانیہ کی فتح ہے، اختیارولی

کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو

نوشہرہ سے خیبرپختونخوا اسمبلی کے نشست پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ نواز کے امیدوار اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ جب بھی الیکشن شفاف ہوں گے تو عمران خان کی پارٹی نہیں جیت سکے گی۔

انتخابی نتائج مکمل ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے کہا کہ ہماری جیت نواز شریف کے بیانیہ کی جیت اور مریم نواز کی سیاسی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ میں اپنی جیت اپنے حلقے کے عوام اور اپنی ماں کے نام کرتا ہوں۔

اختیار ولی خان نے کہا کہ جب بھی الیکشن شفاف ہوں گے، عمران خان کی پارٹی ہار جائے گی کیوں کہ عوام ایسی نالائق و نا اہل حکومت، ایسے وزیروں اور وزیراعظم پر عوام اعتماد نہیں کرتے۔

انہوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے پر اپنے حلقے کے عوام، اتحادی جماعتوں اور تحریک انصاف کے ناراض کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈسکہ میں ہلاکتوں کے ذمہ دار راناثناء ہیں،فردوس عاشق اعوان

ڈسکہ میں ہلاکتوں کے ذمہ دار راناثناء ہیں،فردوس عاشق اعوان

سینیٹ انتخابات کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم

سینیٹ انتخابات کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے، وزیراعظم