in

چھ سالہ بچی کوبوسہ دینے پر دکاندار کاڈنڈوں سے قتل

چھ سالہ بچی کوبوسہ دینے پر دکاندار کاڈنڈوں سے قتل

واقعہ لاسی گوٹھ میں پیش آیا

کراچی میں واقع لاسی گوٹھ میں ایک 6 سالہ بچی کو بوسہ دینے پر 50 برس کے دکاندار کو 5 افراد نے ڈنڈوں سے مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ بچی جب عبدالحمید نامی دکاندار کی دکان پر چیز لینے آئی تو لڑکھڑا کر گرپڑی جس پر عبدالحمید نے اسے شفقت سے اٹھاتے ہوئے پیار کیا جس کے بعد وہ گھر واپس چلی گئی۔ تاہم کچھ دیر بعد بچی کے گھر کے 5 افراد دکان پر آئے اور عبدالحمید کو لاتوں اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا جس سے وہ بے سدھ  ہوکر گرپڑا اور تشدد سے بالآخر اس کی جان چلی گئی۔

مقتول کی بیوہ کا کہنا ہے کہ وہ کھانا تیار کرکے اپنے شوہر کا انتظار کر رہی تھی کہ کچھ لوگوں نے گھر آکر اسے بتایا کہ اس کے شوہر کو مار دیا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کو لوگوں نے اپنی عدالت لگا کر بے گناہ مارا ہے، مجھے انصاف دلوایا جائے۔

مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ جب وہ بچی آئی اور پھر جب ان 5 افراد نے دکان پر آکر تشدد کرکے اس کے والد کو موت کے گھاٹ اتارا تب وہ دکان پر ہی موجود تھا۔ اس نے بتایا کہ اس کے والد کے قاتل دکان کے نزدیک ہی رہتے ہیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا

محکمہ موسمیات نے خشک سالی کا خدشہ ظاہر کردیا

حلیمہ سلطان پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

حلیمہ سلطان پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں