in

ٹائم 100نیکسٹ 2021 کی فہرست جاری، دو پاکستانی شامل

ٹائم 100نیکسٹ 2021 کی فہرست جاری، دو پاکستانی شامل

معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹائم 100 نیکسٹ 2021 کی فہرست جاری کردی۔

امریکی جریدے ٹائم میگزین نے ٹائم 100 نیکسٹ 2021 کی فہرست میں دو پاکستانی نژاد افراد کو شامل کیا ہے جن میں سلمان طور اور لینیٰ خان شامل ہیں۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد سلمان طور کو آرٹسٹس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے تاہم وہ امریکا میں مقیم ہیں اور اپنی پینٹگنز کی نمائش بھی کرچکے ہیں جبکہ اسی طرح میگزین نے انوویٹرز کی فہرست میں ایک اور پاکستانی نژاد خاتون لینیٰ خان کو بھی شامل کیا ہے جو اس وقت امریکا میں مقیم ہیں اور متعدد کتابوں کی لکھاری اور قانونی ماہر ہیں۔

ٹائم 100 نیکسٹ کی فہرست میں شامل کرنے پر سلمان طور نے ٹائم میگزین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ سلمان طور نے حال ہی میں اپنی ایک پیٹنگ کو 8 لاکھ 22 ہزار ڈالرز میں فروخت کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ شاید کسی بھی پاکستانی فنکار کے لیے یہ اب تک کی سب سے مہنگی فروخت ہے۔

سلمان طور نے 2015 میں ایک فن پارہ ‘روف ٹاپ پارٹی ود گھوسٹس آئی ‘ بنایا تھا جس نے مصوری کی دنیا میں خاصی شہرت حاصل کی تھی۔

اسی طرح میگزین نے ’انوویٹرز‘ کی فہرست میں پاکستانی نژاد خاتون لینیٰ خان بھی شامل ہیں جو اگرچہ برطانیہ میں پیدا ہوئیں، تاہم ان کے آباؤ و اجداد اور والدین کا تعلق پاکستان سے ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’اوبر ڈرائیورز کو بنیادی تنخواہ چھٹیاں اور چھٹیوں کی تنخواہ دی جائے‘ برطانوی سپریم کورٹ  نے تاریخی فیصلہ سنادیا

’اوبر ڈرائیورز کو بنیادی تنخواہ چھٹیاں اور چھٹیوں کی تنخواہ دی جائے‘ برطانوی سپریم کورٹ  نے تاریخی فیصلہ سنادیا

پاکستان سپر لیگ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جائزہ

پاکستان سپر لیگ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا جائزہ