خورشید شاہ نےسینئر رہنما رضا ربانی کو اپنی وکالت سے ہٹا دیا۔
سابق چئیرمین سینیٹ اور سینئر وکیل رضا ربانی کو خورشید شاہ نے نیب مقدمہ میں درخواست ضمانت کیلئے وکیل مقرر کیا تھا تاہم پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی وکالت اب سینئر قانون دان مخدوم علی خان کرینگے۔
رضا ربانی نے سپریم کورٹ میں گزشتہ 2 سماعتوں پر عدالت سے تیاری کیلئے وقت مانگا تھا۔رضا ربانی عدالتی سوالات کے تسلی بخش جواب نہیں دے سکے تھے۔ اس کے علاوہ رضا ربانی نیب مقدمات میں ضمانت کے وضع کردہ اصولوں پر مبنی عدالتی فیصلے سے بھی لاعلم تھے۔