سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا کو 92 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی سفارش کردی۔
سی پی پی اے کی جانب سے نیپرا کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جبکہ ماہ جنوری کے دوران 7 ارب 72 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی پیداواری لاگت 51 ارب 66 کروڑ روپے رہی۔
سی پی پی اے کے مطابق بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا، تاہم اس دوران پیداواری لاگت 6 روپے 61 پیسے فی یونٹ رہی۔
نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سےمتعلق درخواست پر 25 فروری کوسماعت کرے گا جس کے بعد بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔