in

لاہور: گاڑی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

لاہور: گاڑی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق

لاہور کے علاقے شالیمار میں نامعلوم ملزم نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ریلوے میں سرکاری ملازم تھیں، جو اپنے بچوں کو بہن کے گھر چھوڑ کر ڈیوٹی پر جا رہی تھیں۔

پولیس کے مطابق خاتون جیسے ہی گاڑی میں بیٹھی، موٹر سائیکل سوار ملزم نے انہیں روک کر اس پر فائرنگ کردی۔ مقتولہ کو 3 گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔

مقتولہ کی لاش کو ضروری کارروائی کیلئے کوٹ خواجہ سعید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔

درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کی عمر 36 سالہ تھی، جو گرین سٹی ریلوے میں ملازمت کرتی تھیں۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Kohat

کوہاٹ: نواسی کو قتل کرنے پر نانا گرفتار

دیامرزاکی شادی روایتی ہندوشادیوں سے مخلتف کیوں تھی؟

دیامرزاکی شادی روایتی ہندوشادیوں سے مخلتف کیوں تھی؟