in

سینیٹ الیکشن: منظور اور مسترد کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری

سینیٹ الیکشن: منظور اور مسترد کاغذات نامزدگی کی تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ امیدواروں کی عبوری فہرست جاری کر دی، مجموعی طور پر 141 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور 25 کے مسترد کردیئے گئے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور و مسترد کئے جانے سے متعلق اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر 141 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے، جنرل نشستوں پر 8، خواتین کی نشستوں پر 5 اور علماء پر 12 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، کسی اقلیتی امیدوار کے کاغذات مسترد نہیں کئے گئے۔

ای سی پی کے مطابق پنجاب سے جنرل نشستوں پر 17 امیدوار میدان میں ہیں، بلوچستان کی جنرل نشستوں پر 18، خیبرپختونخوا میں 19 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا جبکہ سندھ میں جنرل نشستوں پر 18 امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں خواتین کی نشستوں پر 9، ٹیکنو کریٹ نشستوں پر 7 امیدوار ہیں جبکہ غیرمسلموں کی نشست پر 5 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں جنرل نشستوں پر 18 کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 9، ٹیکنو کریٹ کی نشست پر 3 اور غیر مسلم نشست کیلئے 5 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق سندھ میں مجموعی طور 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے، خواتین کی مخصوص نشستوں پر 9 اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 8 افراد مد مقابل ہوں گے۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ پنجاب سے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی 2، 2 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے علی ظفر اور ڈاکٹر زرقا جبکہ مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ اور سعدیہ خاقان عباسی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے اسمبلیوں میں پولنگ 3 مارچ کو ہوگی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عمران اشرف نے مداحوں سے رائے مانگ لی

عمران اشرف نے مداحوں سے رائے مانگ لی

دیپیکا پڈوکون بھی ’ پارٹی گرل ‘ کی دیوانی اداکارہ نے اپنی ’ پارٹی‘ کی تصویری کہانی جاری کردی

دیپیکا پڈوکون بھی ’ پارٹی گرل ‘ کی دیوانی اداکارہ نے اپنی ’ پارٹی‘ کی تصویری کہانی جاری کردی