in

ضمنی انتخاب: قومی وصوبائی اسمبلی کے4حلقوں میں کل پولنگ ہوگی

ضمنی انتخاب: قومی وصوبائی اسمبلی کے4حلقوں میں کل پولنگ ہوگی

پنجاب اور خیبرپختونخوا کے 2، 2 حلقے شامل ہیں

پنجاب اور خيبرپختونخوا ميں قومی اور صوبائی اسمبليوں کے 4 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا ميدان کل سجے گا، سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں، ووٹنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوگا جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

پنجاب ميں حلقہ اين اے 75 ڈسکہ، پی پی 51 وزير آباد جبکہ خيبر پختونخوا ميں اين اے 45 کرم اور پی کے 63 نوشہرہ 3 ميں ضمنی اليکشن کیلئے کل (جمعہ 19 فروری کو) پولنگ ہوگی، چاروں حلقوں ميں انتخابی سامان کی ترسيل کردی گئی ہے۔

پنجاب کے دونوں حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں حکمران جماعت کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا چیلنج درپیش ہے۔

پنجاب کے دونوں حلقوں پر پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ نواز کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کرالیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

’کار پارٹی‘ کے بعد ماہرہ خان کی ’پاجامہ پارٹی‘ کی ویڈیو وائرلاداکارہ کے ڈانس کا انوکھا انداز دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

’کار پارٹی‘ کے بعد ماہرہ خان کی ’پاجامہ پارٹی‘ کی ویڈیو وائرلاداکارہ کے ڈانس کا انوکھا انداز دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

منگیتر کیساتھ گئی نوجوان لڑکی کی پراسرارموت والدکو کیا بتایاگیا؟ کہانی بے نقاب کردی

منگیتر کیساتھ گئی نوجوان لڑکی کی پراسرارموت والدکو کیا بتایاگیا؟ کہانی بے نقاب کردی