in

سکھر سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار

سکھر سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی سکھر نے رینجرز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ملزم نے دوران تفتیش پڑوسی ملک سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

سی ٹی ڈی سکھر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم نے کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گرد اصغر حسین کھوکھر کو گرفتار کرکے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

دوران ابتدائی تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ پڑوسی ملک سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کر چکا ہے جبکہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں چائنہ کمپنی میں نوکری کے بہانے دہشت گردی کے منصوبوں میں شریک رہا۔

ملزم نے اعتراف کیا کہ 9 جون 2020 کو قائد آباد میں پیٹرول پمپ کے قریب رینجرز پر حملے میں بھی ملوث رہا ہے جس میں رینجرز اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شوہر کے قتل میں والد کا ہاتھ نہیں تھا،دختر صدام حسین

شوہر کے قتل میں والد کا ہاتھ نہیں تھا،دختر صدام حسین

 شاہد کپور بھی  ’پاوری‘ بخار میں مبتلاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 شاہد کپور بھی  ’پاوری‘ بخار میں مبتلاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل