in

کراچی: میٹروول میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی: میٹروول میں فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے میٹروول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہوگیا۔ آئی جی سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی۔

کراچی کے علاقے میٹروول خٹک چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شیراز خان جاں بحق ہوگیا، کراچی میں 2021ء میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول اہلکار کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کا کہنا ہے کہ مقتول اے وی ایل سی میں تعینات تھا، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

آئی جی سندھ نے میٹروول میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلات طلب کرلیں۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تفتیش اور تحقیق کے جملہ پہلوؤں کو غیر معمولی بناتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020ء میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 13 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

 شاہد کپور بھی  ’پاوری‘ بخار میں مبتلاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 شاہد کپور بھی  ’پاوری‘ بخار میں مبتلاویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر پر پارٹی ہورہی ہے

بالی ووڈ اداکارہ کے بچپن کی تصویر پر پارٹی ہورہی ہے