پاکستان کو 2مارچ تک آسٹرازینیکا ویکسین مل جائیگی، فیصل سلطان
پاکستان نے کرونا وائرس سے بچاؤ کی چینی ویکسین سائنو فام 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ زیادہ عمر کے افراد کو آسٹرازینیکا ویکسین دی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 2 مارچ تک پاکستان کو کوویکس کے تحت آسٹرازینیکا۔آکسفورڈ کرونا ویکسین کی 28 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی، کوویکس مجموعی طور پر پاکستان کو جون تک ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو چینی ویکسین سائنو فارم نہیں دی جائے گی، ويکسين کے ٹرائلز ميں 60 سال سے زائد عمر کے لوگوں کی تعداد زيادہ نہيں تھی، مزید ڈیٹا آنے تک طبی ماہرین کی تجویز کے مطابق سائنو فارم کا استعمال 60 سال سے کم عمر افراد تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔