in

فیصل آبادزرعی یونیورسٹی نے بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیارکرلیا

فیصل آبادزرعی یونیورسٹی نے بھنگ سے جراثیم کش کپڑا تیارکرلیا

کرونا وائرس کے خلاف موثر

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فائبر اینڈ ٹیکسٹائل نے بھنگ کی چھال سے جراثیم کش دھاگہ تیار کر لیا۔ اس دھاگے سے تیار ملبوسات وائرس اور جراثیم کے خلاف موثر ثابت ہوں گے۔

فیصل آباد زرعی یونیورسٹی سے وابستہ فریدہ شاہ کا کہنا ہے کہ فائبر سخت ہوتا ہے۔ اس میں سے امپیورٹیس نکال کر اس کو نرم کر کے کاٹن سے ملایا جائے گا۔ بنا کسی کیمیکل کے استعمال کے جراثیم کے خلاف ایسا تجربہ کیا جو بڑی کامیابی ہے۔

جراثیم کش کپڑے بنانے کے لئے جینز بنانے والی پاکستانی بڑی کمپنی نے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کیا ہے۔

چیرمین شعبہ فائبر اینڈ ٹیکسٹائل ڈاکٹر اسد فاروق کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں فائبر کی مانگ ہے۔ حکومت کے ویژن کے مطابق ہم یارن حاصل کرکے فیبرک تک پہنچے ہیں اور جینز بنانے والے  پاکستان کے بڑے گروپ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کوئٹہ میں دھماکا، ایف سی اہلکار شہید، ایک زخمی

کوئٹہ میں دھماکا، ایف سی اہلکار شہید، ایک زخمی

معروف اداکارہ نے 40 سال کی عمر میں چوتھی منگنی کرلی

معروف اداکارہ نے 40 سال کی عمر میں چوتھی منگنی کرلی