in

ویڈیو اسکینڈل الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے منظور

ویڈیو اسکینڈل الیکشن کمیشن میں سماعت کیلئے منظور

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ فروخت کرنے کی ویڈیو کے بارے میں درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما مرتضی جاوید عباسی نے ووٹ بیچنے کی ویڈیو پر درخواست دائر کر رکھی ہے۔ گزشتہ ہفتے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں تحریک انصاف کے ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی کو ووٹ کے بدلے رقم حاصل کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے مرتضی جاوید عباسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے 22 فروری کو سماعت کیلئے مقرر کردیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیرفواد چوہدری، شیریں مزاری اور شہزاد اکبر پر مشتمل تین رکنی حکومتی کمیٹی بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ گزشتہ روز ویڈیو منظر عام پر لانے والے صحافی ارشد شریف نے کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر شواہد جمع کرا دیے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

نیوزی لینڈ حکومت کا طالبات کیلیے اہم اعلان

نیوزی لینڈ حکومت کا طالبات کیلیے اہم اعلان

گوگل پر 13 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد

گوگل پر 13 لاکھ ڈالر جرمانہ عائد