in

مسکان قتل کیس: خاتون ٹک ٹاکرجسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے

Karachi City Court

کراچی کی سٹی کورٹ نے گرفتار ٹک ٹاکر سويرا کو 20 فروری تک جسمانی ريمانڈ پر پوليس کے حوالے کر ديا۔ ملزمہ پر ٹک ٹاکر مسکان سمیت 4 افراد کے قتل کا الزام ہے۔ 

جمعرات 18 فروری کو پولیس نے گرفتار ٹک ٹاکر سویرا کو سٹی کورٹ میں پیش کیا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ واردات سے قبل سویرا کی مسکان سے لڑائی ہوئی تھی جبکہ فائرنگ کرنے والا مرکزی ملزم رحمان تاحال فرار ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

واضح رہے کہ 2 فروری کو کراچی کے علاقے گارڈن میں انکل سریا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

کراچی: فائرنگ سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 4افراد جاں بحق

جاں بحق خاتون کی شناخت مسکان جبکہ مردوں کی صدام حسین، ریحان شاہ اور عامر خان کے نام سے ہوئی تھی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنایا کرتی تھی اور حملے سے قبل بھی خاتون نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں دونوں مقتولین کو دیکھا جاسکتا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان موٹر سائیکل اور رکشہ میں گاڑی کا پیچھا کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں فائرنگ کے وقت اسپتال کے عملے کو بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جیکولین فرنینڈس اداکارہ پریانکاچوپڑا کے گھر منتقل کتنا کرایہ دے رہی ہیں ؟ پتا چل گیا 

جیکولین فرنینڈس اداکارہ پریانکاچوپڑا کے گھر منتقل کتنا کرایہ دے رہی ہیں ؟ پتا چل گیا 

سینیٹ انتخابات:یوسف رضا گیلانی اورحفیظ شیخ کے درمیان مقابلہ،جوڑتوڑجاری

سینیٹ انتخابات:یوسف رضا گیلانی اورحفیظ شیخ کے درمیان مقابلہ،جوڑتوڑجاری