پی ایس88 کی جیت سے بنی گالا کی نیندیں ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جہاں جہاں ضمنی انتخابات ہوئے حکومت کوعبرتناک شکست ہوئی ہے۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس88 ملیر کی یہ سیٹ جیت کربنی گالا کی نیندیں حرام کردی ہیں، پورے پاکستان کو دکھا دیا ہے ان کٹھ پتلیوں کی اصلیت کیا ہے۔ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی۔
انھوں نے حکمراں جماعت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگلے الیکشن میں آپ کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
بلاول نے کارکنان کو ہدایت دیں کہ آپ اپنی تیاری کریں مارچ میں مارچ ہوگا، ہم سیکریٹ بیلٹ کیلئے تیار ہیں، اوپن بیلٹ کیلئے بھی تیار ہیں لیکن ہم سینٹ الیکشن میں دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔