in

سینیٹ انتخابات:یوسف رضا گیلانی اورحفیظ شیخ کے درمیان مقابلہ،جوڑتوڑجاری

سینیٹ انتخابات:یوسف رضا گیلانی اورحفیظ شیخ کے درمیان مقابلہ،جوڑتوڑجاری

رابطوں کا سلسلہ جاری

سینیٹ انتخابات کےلیے یوسف رضا گیلانی اور حفیظ شیخ درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔دونوں جانب سے اراکین سے رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

 سماء کےنمائندے نعیم اشرف بٹ کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین نےسینیٹ میں تحریک انصاف کےامیدوارحفیظ شیخ کےلیے جوڑتوڑ شروع کردی ہے۔جہانگیر ترین نےحفیظ شیخ کو ٹیلی فون کیا ہے۔دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

پی ڈی ایم کےمتفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے ساتھ بیس بائیس حکومتی اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطے بھی شروع کردئیے ہیں۔ حکومتی وزرا بھی جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں اور سب مل کر پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو منائیں گے۔ دوسرے مرحلے میں جہانگیر ترین نون لیگی اراکین سے بھی رابطے کریں گے۔

رواں سال سینیٹ انتخابات 2021 مارچ کی 3 تاریخ کو ہو رہے ہیں۔انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکی تاریخ 15 فروری رکھی گئی تھی۔ کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی ٹکٹ لگانا لازمی تھا۔ نامزد امیدواروں کی فہرست 16 فروری کو جاری کی گئی۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Karachi City Court

مسکان قتل کیس: خاتون ٹک ٹاکرجسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے

حرامانی کی والدین کےساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

حرامانی کی والدین کےساتھ ڈانس ویڈیو وائرل