اسلام آباد میں کھنہ پل کے قریب ایکسپریس وے 2 گھنٹے کے احتجاج کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی۔
ایس پی رورل رانا وہاب کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ ایک رکشہ والا علی الصبح ایک تھیلا سڑک کنارے رکھ کر فرار ہوگیا جس کی جانچ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ اس میں مقدس اوراق ہیں۔
ایس پی کے مطابق مظاہرین نے مقدس اوراق کی بے حرمتی کرنے والوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے ایکسپرس وے بلاک کر دی جس کے بعد ایس پی رورل پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ پولیس سے تقریباً 3 گھنٹے تک مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور سڑک کھول دی گئی۔
ایکسپرس وے بلاک ہونے سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی تھیں۔