in

شہری سے غیرانسانی سلوک، بلوچستان لیویز کے 10 اہلکار معطل

شہری سے غیرانسانی سلوک، بلوچستان لیویز کے 10 اہلکار معطل

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں لیویز اہلکاروں نے مذاق اڑانے پر ایک نوجوان کو بد سلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعہ میں ملوث دس اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر ذکاء اللہ درانی کے مطابق واقعہ چمن میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر گڑنگ چیک پوسٹ پر پیش آیا۔ جب وہاں سے گزرتے ہوئے نوجوان نے لیویز اہلکاروں کا مذاق اڑاتے ہوئے ان پر کتے کی آوازیں کسی تو چوکی پر تعینات لیویز اہلکاروں نے انہیں پکڑ کر غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق اہلکاروں نے نوجوان کے کپڑے پھاڑے اور اس کے گلے میں زنجیر ڈال کر اسے کتے کی طرح آوازیں نکالنے پر مجبور کرتے رہے۔ اہلکار اس دوران اس نوجوان کی ویڈیو بھی بناتے رہے اور بعد ازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیاپر بھی اپلوڈ کی۔

اسسٹنٹ کمشنر ذکاء درانی کے مطابق واقعہ میں ملوث 10 لیویز اہلکاروں کو مجرمانہ فعل کرنے پر معطل کرکے گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف انضباطی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

واضح رہے چند روز قبل اسی چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے گاڑی میں سوار چند نوجوانوں نے لیویز اہلکاروں کا مذاق اڑاتے ہوئے ان پر کتے کی آوازیں کسی تھیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ لیویز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان دونوں افراد کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔

لیویز کے بیان کے مطابق گزشتی روز ملنگ نامی شخص نے تھانہ گڑنگ پر مامور جوانوں پر کتے کی آوازیں کسی تھی جو کہ ایک غیر اخلاقی، غیر انسانی اور غیر قانونی فعل تھا۔ آج بروز جعرات ایک اور شخص نے ایسی حرکت کی، جس کو لیویز اہلکاروں نے پیچھا کرتے ہوئے پکڑ لیا اور اہلکاروں نے بھی قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے نوجوان کے کپڑے پھاڑ کر ویڈیو بنائی جو کہ از خود غیر قانونی، غیر انسانی اور غیر اخلاقی عمل تھا۔

WhatsApp

FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp

FaceBook





Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چین نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کردی

چین نے پاکستان پر سفری پابندی عائد کردی

حکومت کا عوام کو 177 ارب روپے کا جھٹکا دینے کا فیصلہ

حکومت کا عوام کو 177 ارب روپے کا جھٹکا دینے کا فیصلہ