in

وزیراعظم نے بھوک کے خاتمے کیلئے 5 نکاتی ایجنڈا دیدیا

Imran Khan

وزیراعظم عمران خان نے پائیدار زرعی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں عالمی کوششوں اور دنیا میں غربت و بھوک کے خاتمے کیلئے زرعی اور اشیائے خوراک کیلئے مناسب اور جائز قیمتیں یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔

اٹلی میں زرعی ترقی کیلئے بین الاقوامی فنڈ کی گورننگ کونسل سے بدھ کو آن لائن خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے اپنا 5 نکاتی ایجنڈا تجویز کردیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پائیدار زرعی انفراسٹرکچر زرعی پیداوار اور اشیائے خوراک کی ٹرانسپورٹ، پیداوار اور تقسیم میں مددگار ثابت ہوگا، ”منڈی کے نام نہاد جادو” کو حکومت کی واضح مداخلت کے ذریعے متوازن کیا جانا چاہئے تاکہ زرعی موضوعات کی مناسب اور جائز قیمتیں یقینی بنائی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ خوراک کی پیداوار میں اضافے کیلئے نئی زرعی ٹیکنالوجی اور طریقے بروئے کار لائے جانے چاہئیں، دیگر معاشی شعبوں کی طرح زرعی شعبے میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔



Source link

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پاکستان میں زمین پر اور سوچ میں تبدیلی لارہے ہیں، وزیراعظم

پاکستان میں زمین پر اور سوچ میں تبدیلی لارہے ہیں، وزیراعظم

Uzair Baloch

عزیر بلوچ مزید 3 مقدمات سے بری